۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پیکر آیت الله العظمی صافی در نجف

حوزہ/ ہزاروں کی تعداد میں علماء اور مومنین نے تشییع جنازہ میں شرکت کی اور حرم امیر المومنین علیہ السلام میں زیارت امین اللہ اور مجلس کے بعد ضریح مبارک کی زیارت کرائے گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عظیم مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائگانی قدس سرہ کا تشییع جنازہ آج نجف اشرف میں بڑی شان و شوکت کے ساتھ انجام پایا۔ہزاروں کی تعداد میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علماء و طلاب اور مومنین نے تشییع جنازہ میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق،آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو جامع مسجد شیخ طوسی سے جلوس کی شکل میں حرم حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام لے جایا گیا۔

حرم میں زیارت امین اللہ اور مجلس کے بعد ضریح مبارک کی زیارت کرائے گئی اور بعد میں کربلا معلی لے گئے جہاں حرم امام حسین علیہ السلام میں مرحوم کی جسد خاکی کو سپرد خاک کیا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .